ہماری ویبسائٹ پر ہر جمعے کی رات نو بج کر نو منٹ پہ ایک تصویر اپ لوڈ کی جائے گی۔ اس پوسٹ کے کمنٹ میں تصویر پہ مبنی کوئی اچھی سی فرضی یا حقیقی کہانی لکھئے۔
اگلے جمعہ کی رات تک جس بھی تصویر کہانی کمنٹ پہ سب سے زیادہ لائکس موصول ہوا کریں گے ان کو کانٹیکٹ فارم کے ذریعے اپنا ایزی پیسہ/جیز کیش یا بنک ٹرانسفر اکاؤنٹ مہیا کرنا ہوگا جس میں انعام کی رقم “ایک ہزار پاکستانی روپے” ہفتے کے دن موصول ہو جایا کریں گے۔
گمنام گوشے
دوسرا سلسلہ”گمنام گوشے” میں آپ اپنی آپ بیتی تحریر کر سکتے ہیں یا کسی اپنے کسی پیارے کی جو سبق آموز ہو
جیسے کہ کوئی کامیابی کی کہانی، کوئی ناکامی کا قصہ، کوئی جہدوجہد مسلسل کی داستان۔
اس سلسلے میں صرف مبنی بر حقیقت سلسلے پوسٹ کئے جائیں گے۔
ہمارے مسائل اور ان کا حل
3. تیسرا سب سے اہم سلسلہ آپ کے علاقے، معاشرے یا ملک کا ایسا مسلہ جس پہ آپ کے خیال سے بات کرنا ضروری ہے۔ اور صرف بات کرنا نہیں اس کے حل کی جانب بھی کوشش کرنا ہے۔ آپ خود اس مسلے کا حل تجویز کر سکتے ہیں یا پھر کمنٹس سیکشن میں ہمارے قارئین بھی اپنی رائے دے سکتے ہیں۔
ہم نقاطl:
انعامی سلسلہ صرف تصویر کہانی کے لیے دستیاب ہے جسے متعلقہ تصویر کے کمنٹ میں پوسٹ کیا جائے گا۔
جبکہ “گمنام گوشے” یا “مسائل اور ان کے حل” کا سلسلہ آپ ان باکس یا کنٹیکٹ فارم کے زریعے ہمیں ارصال کر سکتے ہیں۔
تحریر بامقصد ہو اور کسی بھی قسم کا Adult Material شامل نہ ہو۔ کیونکہ ویبسائٹ طلبہ کی راہنمائی کے لیے تیار کی گئی ہے اس لیے اپنے طلباء کو اچھی کہانی ہی نہیں اچھے اخلاق سکھانے میں بھی مدد کیجئے۔
تو پھر آپ کس سلسلے میں اپنی تحریر لکھنا چاہیں گے؟؟؟
کیونکہ آج سے پاکستان کی ویبسائٹ پاکستان کے نام پاکستان کی عوام کے نام
تو پھر اس پوسٹ اور ویبسائٹ کے لنک کو ذیادہ سے ذیادہ شیئر کیجئے تاکہ آپ کی تحریر ذیادہ سے ذیادہ لوگوں تک پہنچ کر اچھا پیغام گھر گھر پہنچا سکے۔
شکریہ۔