پاکستان کا چہرہ

اس صفحے پہ پاکستان کے روشن مگر گمنام گوشوں کو تاریخ کے اوراق سے کھوجنے کا مقصد، پاکستان کی آنے والی نسلوں کے لیے قابلِ فخر مگر مبنی بر حقیقت داستانیں رقم کرنا ہے۔

قابلِ صد افسوس ہے کہ اپریل 2022 سے 2024 تک ہم نے مقتدرہ کا ایسا بھیانک چہرہ دیکھا کہ ہمارے نوجوان اپنی پہچان سے متنفر ہی نہیں ہوئے اپنے مستقبل سے مایوس بھی ہو گئے۔

گو تاریخ کے اس سیاہ باب کو رقم کرنا تکلیف دہ ہے مگر امید کی شمع روشن رکھنا بھی ضروری ہے کہ ہمارے نوجوان مایوسیوں کے اندھیرے میں گم ہوکر اپنے ملک ہی نہیں مستقبل سے بھی بے نیاز ہو جائیں۔

اسی سلسلے کی ایک کاوش جس میں آپ کا ساتھ بھی چاہیے اور آپ، آپ کے قریبی عزیز، احباب، دوستوں، قرابت داروں کی زندگی کے وہ روشن باب بھی کہ جنھوں نے پاکستان کا روشن چہرہ متعارف کروایا اور ہماری امید زندہ رکھی۔

ہمارا گھرانہ

“ہمارا گھرانہ” کیٹیگری میں میرے گھر کی قابل زکر ہستیوں کا تذکرہ ہوگا جنھوں نے پاکستان کی آن بان شان کے لیے ہر طرح کی قربانیاں دیں لیکن کبھی کسی قیمت پر اپنی ایمانداری، حب الوطنی اور اخلاص کو قربان نہیں کیا۔

میرے محترم، میرے معلم

میرے ان اساتذہ کا تذکرہ جنھوں نے مجھے اس قابل کیا کہ میرے لیے کئی ناممکن منازل کا حصول ممکن ہی نہیں, آسان ترین ثابت ہوا۔

تصویر کہانی

ہماری ویبسائٹ پر ہر جمعے کی رات نو بج کر نو منٹ پہ ایک تصویر اپ لوڈ کی جائے گی۔

اس پوسٹ کے کمنٹ میں تصویر پہ مبنی کوئی اچھی سی فرضی یا حقیقی مگر سبق آموز کہانی لکھئے۔

اگلے جمعہ کی رات تک جس بھی تصویر کہانی کمنٹ پہ سب سے زیادہ لائکس موصول ہوا کریں گے ان کو کانٹیکٹ فارم کے ذریعے اپنا ایزی پیسہ/جیز کیش یا بنک ٹرانسفر اکاؤنٹ مہیا کرنا ہوگا جس میں انعام کی رقم “ایک ہزار پاکستانی روپے” ہفتے کے دن موصول ہو جایا کریں گے۔

گمنام گوشے

آپ کے پیاروں کی کہانی, آپ کی زبانی

دوسرا سلسلہ”گمنام گوشے” میں آپ اپنی آپ بیتی تحریر کر سکتے ہیں یا کسی اپنے کسی پیارے کی جو سبق آموز ہو
جیسے کہ کوئی کامیابی کی کہانی، کوئی ناکامی کا قصہ، کوئی جہدوجہد مسلسل کی داستان۔

اس سلسلے میں صرف مبنی بر حقیقت سلسلے پوسٹ کئے جائیں گے۔

ہمارے مسائل اور ان کا حل

3. تیسرا سب سے اہم سلسلہ آپ کے علاقے، معاشرے یا ملک کا ایسا مسلہ جس پہ آپ کے خیال سے بات کرنا ضروری ہے۔ اور صرف بات کرنا نہیں اس کے حل کی جانب بھی کوشش کرنا ہے۔ آپ خود اس مسلے کا حل تجویز کر سکتے ہیں یا پھر کمنٹس سیکشن میں ہمارے قارئین بھی اپنی رائے دے سکتے ہیں۔

ہمارے ہیرے

پاکستان کے وہ ہیرے جنھوں نے تمام تر تلخ تجربات اور مشکلات کے باوجود پاکستان کا نام روشن کیا۔ اور پاکستان کو قابلِ فخر ملک بنایا۔

One Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *